میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے اہم فیچر متعارف کرا دیا

Share

میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب پی ڈی ایف فائلز کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر براہِ راست اوپن کر سکیں گے۔کمپنی نے اس مقصد کے لیے اڈوب کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کے نتیجے میں اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ایپ کا حصہ بن گئی ہے۔نئے فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف چیٹ کے اندر ہی پی ڈی ایف فائل دیکھ سکیں گے بلکہ ہائی لائٹ، اینوٹیشن اور دیگر بنیادی ایڈیٹنگ فیچرز سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ بھی برقرار رہے گا۔میٹا کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا۔

Check Also

روبوٹ نے ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

Share ہاف میراتھن اور باکسنگ کے بعد اب روبوٹس ٹیبل ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں کو …