سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، خودکش حملہ آور گرفتار

Share

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار کر لی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں، جن کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ضلع سوراب اور ضلع مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ ایریا سینیٹائزیشن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کئے گئے، جن میں مجموعی طور پر 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔بیان کے مطابق ضلع سوراب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔اسی طرح ضلع مستونگ میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کئے گئے، جبکہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خاتون خودکش حملہ آوروں اور ان کے ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیا گیا، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

Check Also

ملازمت کا جھانسہ دیکر خاتون کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

Share جہلم میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لائی گئی خاتون کو فروخت کیے جانے …