جماعت اسلامی کا پیٹرول پر لیوی اور ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان

Share

جماعت اسلامی نے پیٹرول پر لیوی اور ٹیکس کے خلاف 7 اگست کو سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر بھتہ لیوی منظور نہیں ۔ نوجوان سڑکوں پر نکلیں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرکے احتجاج ریکارڈ کروائیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ منعم ظفر کراچی میں پیٹرول پربھتہ لیوی کیخلاف احتجاج کااعلان کرینگے، پرامن اور پر عزم رہ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو بھی آرہے ہاتھوں لیا، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نورا کشتی کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم اتحادی ہیں۔

Check Also

پاکستان میں ایک سال میں 530 ارب 49 کروڑ کے موبائل فونز درآمد کئے گئے

Share پاکستان نے ایک سال میں 530 ارب 49 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد …