پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج رات سے نئے طریقہ کار کے تحت ہوگا

Share

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج رات سے نئے طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار کے تحت اوگرا 7 دن کی اوسط قیمتوں کے ساتھ قیمت کا تعین کرے گا۔ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت اعلان ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیتموں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔ یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پرجتنا اتار چڑھاؤ ہوگا وہ عوام کو منتقل کیا جائے گا

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …