کابینہ میں توسیع اور تبدیلیوں کی تیاریاں تیز، نئے چہروں کی شمولیت متوقع

Share

حکومتی ذرائع کے مطابق بعض وزراء کو تبدیل جب کہ کئی وزراء کے قلم دانوں میں رد و بدل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جب کہ اتحادی جماعتوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم کو مزید نمائندگی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔مزید برآں کابینہ میں تبدیلیوں کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

Share حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے …