پنجاب حکومت کا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا تجربہ ناکام، فرد پرلگائی گئی پابندی واپس

Share

پنجاب حکومت کی جانب سے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے نفاذ کا فیصلہ صرف 10 روز بعد ہی واپس لے لیا گیا، جس کے بعد پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے دوبارہ نقلِ اراضی ریکارڈ (فرد) کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اراضی کا ریکارڈ مکمل طور پر آن لائن نہ ہونے کے باعث شہریوں کو گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس پر حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اب “نقلِ اراضی ریکارڈ” کے نام سے فرد جاری کرنے کا عمل بحال کر دیا ہے، تاہم اس کی فیس 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ہر شہری کو سہولت میسر نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولت فی الحال صرف کمپیوٹرائزڈ موضعات کے لیے دستیاب ہے، جبکہ نان کمپیوٹرائزڈ اور مینول موضعات کے لیے تاحال کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کی جا سکی، جس کے باعث متعدد شہری اب بھی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Check Also

اسلام آباد ایئرپورٹ آپریشنز آؤٹ سورسنگ کیلئے ایشیائی بینک مالیاتی مشیر مقرر

Share مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس …