
ایرانی نے امریکی جارحیت کے جواب میں بحرین اور کویت میں واقع امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بحرین اور کویت میں امریکی تنصبیاب کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔جاری بیان کے مطابق ایرانی نیوی اور ایئر و سپیس فورس نے مشترکہ طور پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی ہے، اور خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی اور ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved