
ٹریفک پولیس لاہورنے سی بی ڈی میں ہیوی بائیکرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی ۔ٹریفک پولیس کے مطابق ویک اینڈ نائٹ پرون ویلنگ تیزرفتاری اورکرتب دکھانے والوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا، ہیوی بائیکرز ٹولیوں کی صورت میں مین بلیوارڈ پر ریسنگ کرتے اور حادثات کا سبب بنتے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے ڈویژنل وسرکل افسران کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ، نائٹ شفٹ کو بھی تیز رفتاری کےخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کر دی گئی ۔سی ٹی او کا کہناتھا کہ ٹولیوں کی صورت میں نکل کر ہلڑبازی، روڈ بلاکنگ اور ون ویلنگ کی ہرگز اجازت نہیں ،سی بی ڈی مین بلیوارڈ روڈ، ڈیفنس مین بلیوارڈ، کینال روڈ پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔سید عبدالرحیم شیرازی نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سی بی ڈی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی ہے ۔ سی ٹی او نے کہا کہ ون ویلرز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved