پاسدارانِ انقلاب کا امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امر یکا کے کسی بھی اگلے حملے کا اب اور زیادہ سخت اور وسیع جواب دیا جائے گا۔قبل ازیں پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے جزیرہ سرک پر حملہ کیا جسے ایران نے پسپا کر دیا۔اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے تھے، سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی۔سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا

Check Also

ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، محسن رضاعی

Share ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبی خامنہ ای کے سینئر مشیر میجر جنرل …