
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان ہے، پٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب کمی کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج رات پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ حکومت کرے گی، معاشی ٹیم کی مشاورت سے وزیراعظم ریونیو اہداف مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے، حکومت نے لیوی مارجن کی شرح نہ بڑھائی تو عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved