غیراخلاقی مواد برآمد ہونے پر سری لنکا جانے والا مسافر کراچی ایئر پورٹ سے آف لوڈ

Share

سری لنکا جانے والے مشکوک مسافر ندیم عباس کو کراچی ایئر پورٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے غیراخلاقی مواد برآمد ہوا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا آسٹریلوی شہری سے شادی کا معاہدہ ہوا تھا۔ترجمان نے کہا ہے کہ مسافر نے بتایا کہ اس نے 2019ء میں ایران کے راستے یورپ جانے کی بھی کوشش کی تھی۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ 2022ء میں ندیم عباس کو مالدیپ سے بھی ڈی پورٹ کیا گیا تھا

Check Also

سپریم کورٹ کا عمران خان کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

Share سپریم کورٹ نے عمران خان کے آنکھوں کے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق …