گوجرخان میں ریلوے روڈ پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

Share

گوجر خان کے علاقے ریلوے روڈ پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ گوجر خان میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت محبوب اور محمود کے نام سے ہوئی ہے۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے فائرنگ کے واقعے پر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی آپریشنز، اے ایس پی گوجر خان جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین نے ملزمان کے خلاف روڈ ایکسیڈنٹ کا مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے رنجش میں مقتولین پر فائرنگ کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں

Check Also

امریکی رکن کانگریس کا ثالثی کردار پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

Share امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم …