لاہور میں انمول عرف پنکی کیخلاف مقدمے میں ناقص تفتیش کا انکشاف

Share

کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور میں درج مقدمے میں ناقص تفتیش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس انکوائری میں لاہور میں درج 2020 اور 2022 کے مقدمہ کی ناقص تفتیش ہوئی ہے۔ قانونی افسران کی رائے کے بعد کیس کی تفتیش دوبارہ کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ مقدمہ کے تفتیشی افسر نزاکت نے پنکی کو گرفتار نہیں کیا تھا، صفحہ مثل کے چالان میں انمول عرف پنکی کو اشتہاری بھی نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چالان میں پنکی کی گرفتاری التوا میں رکھ کر گرفتار ملزم ریاض کو بری کروادیا گیا تھا جبکہ پنکی کے بھائی ریاض سے برآمد ہونے والی منشیات کا فرانزک بھی نہیں کروایا گیا۔ذرائع کے مطابق پنکی کے خلاف مقدمہ کا تفتیشی افسر نزاکت ریٹائرڈ ہوچکا ہے۔

Check Also

لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22 سال قید کی سزا

Share لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز باپ بیٹے کو ایف آئی اے کی …