برطانیہ میں سیاسی ہلچل، وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ بھی مستعفی

Share

برطانیہ میں سیاسی ہلچل بڑھنے لگی ہے، وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر کی کابینہ میں شامل وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان حالات میں حکومت کا حصہ رہنا سراسر بے ایمانی اور بے عزتی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم اسٹارمر کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا اور یہ واضح ہو چکا ہے کہ اسٹارمر لیبر پارٹی کو آئندہ عام انتخابات تک نہیں لے جا سکیں گے۔خیال رہے کہ ویس اسٹریٹنگ کیئر اسٹارمر کی لیڈرشپ کو چیلنج کرنے والے بڑے گروپ کو لیڈ کر رہے ہیں۔اس سے قبل بھی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی کابینہ کے چار وزرا مستعفیٰ ہوچکے ہیں

Check Also

ایران نے 6 درانداز دہشت گرد ہلاک کردیے

Share ایران نے 6 درانداز دہشت گردوں کو سرحد ی علاقے میں ہلاک کردیا۔ایران نے …