ایران نے بارباڈوس کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا

Share

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کے کمانڈوز نے بارباڈوس کے پرچم بردار آئل ٹینکر ‘اوشن کوئی’ (OCEAN KOI) کو خصوصی آپریشن کرکے قبضے میں لے لیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو ایرانی تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کے شبہے میں ضبط کیا گیا ہے۔ایرانی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی قرارداد اور عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بحریہ نے بحر عمان میں ایک خصوصی کارروائی انجام دی ہےبیان کے مطابق ایران کی بحریہ نے ’’OCEAN KOI‘‘ نامی ایک ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے جو ایرانی تیل کی کھیپ لے کر جا رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹینکر نے خطے کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، یہ ایران کی تیل برآمدات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی نیت رکھتا تھاایرانی بحریہ کے کمانڈوز اور میرینز نے اس ٹینکر کو جنوبی ساحلی علاقوں کی طرف لے جا کر اسے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی بحریہ خطے کے پانیوں میں ملک کے مفادات اور اثاثوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی خلاف ورزی یا جارحیت کے معاملے میں نرمی نہیں برتی جائے گی

Check Also

ایرانی تجارتی جہاز پر امریکی حملہ، 10 افراد زخمی، 5 لاپتہ، جہاز کو آگ لگ گئی، ایرانی میڈیا

Share ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی …