
امریکا کی تجارتی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے 10 فیصد عالمی درآمدی ٹیرف کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی عدالت نے یہ فیصلہ ان چھوٹے کاروباروں کے حق میں دیا ہے جنہوں نے فروری میں نافذ کیے گئے ٹیرف کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے 2-1 کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 1974ء کے تجارتی قانون کے تحت ایسے وسیع پیمانے پر محصولات لگانے کا جواز موجود نہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ امریکا کو 1.2 کھرب ڈالرز کے تجارتی خسارے اور معاشی دباؤ کا سامنا ہے اس لیے یہ اقدام ضروری ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جس قانون کا سہارا لیا، وہ اس نوعیت کے تجارتی خسارے پر لاگو نہیں ہوتا۔عدالتی ریمارکس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔عرب میڈیا کے مطابق درخواست گزار، کھلونوں کی کمپنی کے سربراہ جے فورمین نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی محصولات سے کاروبار، عالمی سپلائی نظام اور صارفین متاثر ہو رہے تھے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے کاروباری اداروں کو استحکام اور واضح سمت ملے گی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved