
وزیراعظم شہباز شریف نےقازقستان کےدارالحکومت آستانہ میں ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے حوالے سےچھٹی سربراہی سیکا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے تین کروڑ تیس لاکھ افراد کی بحالی کے لئے فوری امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں شدید بارشیں اور سیلاب جن کی وجہ سے اس وقت ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے عالمی حدت اور موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں۔شہباز شریف نے کہا اگرچہ پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کاذمہ دار ہے لیکن ہم ان اولین دس ممالک میں شامل ہیں جنہیں موسمیاتی تبدیلی نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے