وٹکوف اور کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا، ٹرمپ

Share

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسٹیو وٹکوف اور جیراڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی وفد کا ایران میں ممکنہ جنگ کے خاتمے پر بات چیت کے لیے اسلام آباد کا طے شدہ دورہ منسوخ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس دورے پر صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر کو آج پاکستان روانہ ہونا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے لوگوں سے کچھ دیر پہلے کہا ہے کہ آپ 18 گھنٹے کی پرواز کر کے وہاں نہیں جا رہے۔ ہمارے پاس تمام کارڈز موجود ہیں۔ ایرانی جب چاہیں ہمیں کال کر سکتے ہیں، لیکن آپ مزید 18 گھنٹے کی پرواز کر کے وہاں بےمقصد باتیں کرنے نہیں جا رہے۔‘یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان ایران اور امریکا جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکراتی کوششوں میں مصروف ہے۔خیال رہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو ایران سے مذاکرات کےلیے آج امریکا سے اسلام آباد کےلیے روانہ ہونا تھا۔

Check Also

امریکا کا گوروک، قشم میں تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Share امریکا نے آج صبح سویرے ایران میں گوروک (GORUK) اور جزیرہ قشم میں ریڈار …