جے یو آئی کا گورنر خیبرپختونخوا، تعیناتی کیلئےسمری صدرمملکت کو ارسال

Share

گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی کی وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دی گئی ہےخیبر پختونخواہ کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس پر تقرری کے سلسلہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں جماعتوں سے مشاورت بھی ہو رہی تھی۔وزیر اعظم نے مشاورت کے بعد گورنر خیبر پختونخوا کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی غلام علی کا نام صدر مملکت کو ارسال کر دیا ہے۔دو جون کو اتحادی جماعتوں کے درمیان عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حصے میں آیا تھا تاہم اکرم خان درانی اور حاجی غلام علی نے یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی۔اتحادی جماعتوں کے درمیان اس پر ایک بار پھر مشاورت کی گئی اور گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ عوامی نیشنل پارٹی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا، جس کیلئے آصف زرداری نے اہم کردار ادا کیا۔تاہم اب ایک بار پھر اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختون خوا تعینات کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، اور حاجی غلام علی کا کو مولانا فضل الرحمان نے نامزد کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar