میں نہیں سمجھتی کہ کرن جوہر برے انسان ہیں: کنگنا رناوت

Share

متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنازع پر بالآخر وضاحت پیش کر دی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گنگنا رناوت اور کرن جوہر کے درمیان تنازع 2017ء میں اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ نے ٹی وی شو کافی ود کرن میں بطور مہمان شرکت کی اور دورانِ انٹرویو کرن جوہر کو اقربا پروری (نیپوٹزم) کا علم بردار قرار دیا۔اب برسوں بعد 40 سالہ اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس معاملے کو ختم کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ کرن جوہر کوئی برے انسان ہیں، میرا خیال ہے کہ وہ غیر سنجیدہ اور لائم لائٹ میں رہنے والے سطحی شخص ہیں اور انہیں یہ سب پسند ہے. کنگنا رناوت نے کہا کہ 53 سالہ فلم ساز اپنی اس شخصیت پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا ایک انداز ہے کہ ’آپ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے‘، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ اب میرا کرن جوہر سے کوئی مسئلہ ہے۔ماضی میں اپنے تنازع کے دوران کرن جوہر نے بھی کنگنا رناوت کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مظلومیت کا کارڈ کھیل رہی ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بس بہت ہو گیا، آپ ہر وقت خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتیں اور یہ نہیں کہہ سکتیں کہ انڈسٹری نے آپ کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔

Check Also

لاہور میں کل کی بسنت تقریبات منسوخ کردی گئیں

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی کل کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان …