
پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری سے قبل وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہو گئی ہے۔ اس فہرست میں سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا. نام ٹاپ پر موجود ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق 29 نومبر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں، سینیارٹی کا جائزہ لیا جائے تو 6 لیفٹیننٹ جنرلز نئے سپہ سالار کیلئے امیدوار ہیں۔ امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔گزشتہ روز وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم کا خط وزارت دفاع کو موصول ہوا اور جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، اب ایک دو روز یا تین روز میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔اس سے قبل نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے 24 گھنٹوں میں پیش رفت ہوگی۔ 24 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری اور دیگر اقدامات میں 60 سے 70 فیصد کام مکمل ہوجائے گا۔ 48 گھنٹے کا وقت اس لیے دے رہا تھا کیونکہ میں سیاست دان ہوں اور مجھے تھوڑی جگہ رکھ کر بات کروں گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری موصول ہوگئی ہے اور سینئر جنرلز کے نام شامل ہیں۔ سمری میں اس وقت پاک فوج کے سینئر 6 جنرلز کے نام دیے گئے ہیں اور وزیراعظم ان میں سے انتخاب کریں گے. اس سمری کے حوالے سے کچھ دیر قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے