لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی، مریم نواز کا پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم

Share

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور پولیس کو 8 گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بیٹی سے ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے، بیٹیاں اور بہنیں ریڈ لائن ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور شہری کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا

Check Also

لاہور ہائیکورٹ: نکاح نامے میں درج زیورات و رقم کی ادائیگی لازمی قرار

Share لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نکاح نامے میں …