
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل میں شریک امریکا اور ایران کے وفود کا شکرگزار ہوں، دونوں ممالک نے وزیراعظم کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔اسلام آباد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ میں کہا کہ نائب صدر جےڈی وینس کی قیادت میں امریکی جبکہ اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں وفود کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مذاکراتی عمل میں معاونت کینائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فریقین کی طرف سے پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف پر شکر گزار ہیں، امید کرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک سیز فائر جاری رکھنے کے عزم پر قائم رہیں۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved