امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

Share

امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔جاری بیان کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس بلانے کا مقصد رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف پیش کرنا ہے، اجلاس میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف حکمت عملی تیار کی جائے گی۔او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے 2 ریاستی حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے امریکی سفیر کے اسرائیل کی حمایت میں دیے گئے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی تھی۔او آئی سی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اسرائیل کو خطے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی، اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

Check Also

کروڑوں کی نادہندہ بھارتی ایئرلائن پر بنگلادیشی فضائی حدود بند

Share بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود …