پیوٹن نے جوہری قوت کی ترقی کو روس کی “مکمل ترجیح” قرار دے دیا

Share

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جوہری قوت کی ترقی کو روس کی “مکمل ترجیح” قرار دے دیا۔روسی صدر نے یہ غیر معمولی بیان یوکرین جنگ کی چوتھی برسی سے قبل دیا ہے جو بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے، صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیو سٹارٹ معاہدہ ختم وہ چکا، امریکا اور روس اب کسی معاہدے کے پابند نہیں۔روسی صدر نے فوج اور بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کے تجربات سے فوج کو جدید بنایا جائے گا۔صدر پیوٹن نے مسلح افواج کی جنگی تیاری اور نقل و حرکت بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا، اور کہا کہ عالمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا روس کی اولین ترجیح ہے۔

Check Also

کروڑوں کی نادہندہ بھارتی ایئرلائن پر بنگلادیشی فضائی حدود بند

Share بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود …