بلوچستان اسمبلی میں صوبائی و قومی اسمبلی نشستوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور

Share

بلوچستان اسمبلی میں صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرار داد رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین نے پیش کی۔ قرار داد کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 85 اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں 20 سے بڑھا کر 28 کی جائیں۔اپوزیشن لیڈر یونس زہری نے کہا کہ صرف قرار داد منظور نہیں کرائیں بلکہ اس پر عمل بھی کرائیں، جب ہم دیگر قوانین منظور کرسکتے تو یہ بھی منظور کرسکتے ہیں۔زرین مگسی نے کہا اسمبلی نشستیں بڑھانے سے متعلق وفاقی حکومت سے بات کی جائے۔ اسمبلی نشستیں بڑھانے سے متعلق قرار داد کو مشترکہ قرار داد تصور کیا جائے

Check Also

پاکستان کی سول و عسکری قیادت کی ثالثی کی کوششیں قابل قدر ہیں: ایرانی سفیر

Share ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری …