پنجاب حکومت کی افسران کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی

Share

پنجاب حکومت نے افسران کےلیے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی، جس بتایا گیا کہ کس گریڈ کے افسر کو کتنی گاڑیاں، کتنے سی سی کی اور کتنے سو لیٹر پیٹرول ملے گا۔پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب 2800، 1800 اور 4700 سی سی کی 3 گاڑیاں استعمال کرسکیں گے، جن میں سے 2 گاڑیوں کےلیے ہر ماہ 800 لیٹر پیٹرول ملے گا جبکہ 4700 سی سی گاڑی کے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20، 21، 22 کے افسران میں سیکرٹری 2800 اور 1800 سی سی کی 2 گاڑیاں استعمال کرسکیں گے جبکہ گریڈ 22 اور 21 کے افسران ذاتی استعمال کے لیے 200 لیٹر اور سرکاری استعمال کے لیے لامحدود پیٹرول استعمال کرسکیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ڈیوٹی پر گاڑی کے لیے 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ ملتا تھا، سرکاری دورے پر جانے والی گاڑی کے لیے پیٹرول کی کوئی حد مقرر نہیں تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرانی پالیسی کے تحت انتظامی سیکریٹری 1300 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کرسکتے تھے، گریڈ 19 اور20 کے اسپیشل سیکرٹری اورڈی آئی جی 1600سی سی گاڑی اور 250 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 1000 سے 1300سی سی گاڑی اور 175 لیٹر پیٹرول ہر ماہ استعمال کرسکتے تھے، گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری 1600 سی سی گاڑی اور 200 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت یہ افسران 175لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کرسکتے تھے۔‏گریڈ 18 میں ڈپٹی سیکرٹری 1500 سی سی گاڑی کے لیے 175 لیٹر پیٹرول استعمال کریں گے، پرانی پالیسی کے تحت ڈپٹی سیکرٹری 1000 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر تک پیٹرول ماہانہ استعمال کرسکتے تھے۔‏چیف سیکرٹری اورایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے اسٹاف افسر 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے، سیکشن افسر 1300 سی سی گاڑی اور 150 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے، صوبائی وزراکےاسٹاف افسر 1300 سی سی گاڑی اور 125 لیٹر پیٹرول ماہانہ استعمال کریں گے

Check Also

نیپرا نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کر دیئے

Share گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد، نیپرا نے اپنا فیصلہ جاری کر دیا، فکسڈ …