
انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں پیر کو آنے والے زلزلے سے کم از کم 252 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔امدادی کارکنوں کے مطابق زلزلے سے درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور نامعلوم تعداد میں لوگ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جنہیں وہ نکالنے کی کوشش کرر ہے ہیں جب کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ چھ تھی۔زلزلے کا ہدف جزیرہ جاوا میں واقع 25 لاکھ آبادی کا شہر سینجور تھا جو دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔سینجور میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور 84 آفٹرشاکس رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں نے زلزلے کے خوف سے سٹرکوں اور گلیوں میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ 21 نومبر 2022سینجور میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اور 84 آفٹرشاکس رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔ لوگوں نے زلزلے کے خوف سے سٹرکوں اور گلیوں میں ڈیرے جما لیے ہیں۔ 21 نومبر 2022قدرتی آفات سے متعلق انڈونیشیا کے سرکاری ادارے بی این پی بی نے کہا ہے کہ زلزلے سے 2200 سے زیادہ عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 5300 سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے۔مغربی جاوا کے گورنر ردوان کامل نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ زلزلے سے 162 افراد ہلاک اور 326 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 13000 سے زیادہ افراد کو اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لیناپڑی ہے۔سن 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9 اعشاریہ ایک قوت کے زلزلے سے سمندری طوفان پیدا ہوا تھا جس نے بحرہند کے علاقے میں 14 ملکوں میں تباہی مچائی جس سے دو لاکھ 26 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے جن میں نصف تعداد انڈونیشیا کے باشندوں کی تھی۔