نتین یاہو کو بتایا ہے ایران سے ڈیل ترجیح ہے، ٹرمپ

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، انہیں بتایا ہے کہ ایران سے ڈیل ترجیح ہے۔صدر ٹرمپ سے نیتن یاہو کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم کے کئی نمائندے بھی موجود تھے اور میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کو بتایا ہے ایران سے ممکنہ ڈیل کو ترجیح دی جائے گی، ایران سے مذاکرات میں دیکھا جارہا ہے کہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیل نہیں ہوتی تو دیکھیں گے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، پچھلی بار ایران نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈیل نہ کرنا اس کے لیے بہتر ہے، ایران کو مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ ایران کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ امید ہے ایران کا رویہ اس بار زیادہ زمہ دارانہ اور معقول ہوگا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں پیشرفت پر بھی اسرائیلی وزیراعظم سے بات ہوئی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے باضابطہ طور پر امریکی صدر کے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کرلی۔

Check Also

ڈونلڈ ٹرمپ کا بارک اوباما کی متنازع ویڈیو پوسٹ کرنے پر معافی مانگنے سسے انکار

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوباما کی متنازع ویڈیو پوسٹ کرنے …