چند دنوں میں سفاری پارک لاہور میں 9 شیر ہلاک

Share

لاہور میں چند دنوں میں سفاری پارک میں 9 شیر ہلاک ہوگئے۔ ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف مدثر حسن کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے لائے گئے دو زرافے بھی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شیر بیماری میں مبتلا تھے۔ سفاری پارک میں محکمہ کے اپنے شیر ہیں، جن میں معذوری پیدا ہوگئی تھی۔ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے ہم ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ مزید دیکھ بھال کر رہی ہے تاکہ مزید زرافے ہلاک نہ ہوں

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …