امریکا کا ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور

Share

امریکی حکام نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور شروع کردیا۔امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر بات ہوئی۔تاہم امریکی حکام کو ایران کی جوابی کارروائی اور عالمی تیل کی منڈیوں پر اثرات کا خدشہ ہے. دوسری جانب بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کرلیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرۂ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکروں کو ضبط کیا، تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر روکا گیا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ بحری جہاز ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی ایران سے منسلک تھے

Check Also

غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ ہوگی، اراکین کو دعوت نامے ارسال

Share غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو واشنگٹن …