
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان نے امریکا کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکا (یو ایس اے) نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ گزشتہ ایونٹ کی شکست کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے آنے پر پاکستانی بیٹرز نے چھکوں چوکوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے 5 اوورز میں ہی ٹیم کی ففٹی مکمل کی جس کےلیے صاحبزادہ فرحان نے 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے جبکہ صائم نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔پاکستان کو پہلا نقصان 54 کے مجموعے پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 17 گیندں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ دو رنز کے اضافے کے بعد ایک رن بنانے والے کپتان سلمان علی آغا 56 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ تیسری وکٹ پر بابر اعظم کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور 27 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔فرحان اور بابر کے درمیان 53 گیندوں پر 81 رنز کی پارٹنر شپ بنی جو 137 رنز پر تمام ہوئی جہاں بابر اعظم 32 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ دوسری وکٹ کی طرح ثابت ہوئی اور 6 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کو چوتھا نقصان صاحبزادہ فرحان کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ فرحان 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شاداب خان آئے اور 12 گیندوں پر 30 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی طرف بڑھایا۔ انہوں نے محمد نواز کے ساتھ مل کر 34 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ شاداب 177 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹوں پر مجموعی طور پر 3 رنز بڑھے، تاہم آخر اوور میں شاہین چھکا لگا کر ٹیم کا ٹوٹل 190 رنز تک پہنچایا۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شواک ویک نے چار وکٹیں لیں جبکہ سورابھ نیٹراوالکر، محمد محسن اور ہرمیت سنگھ نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں امریکا کا آغاز اچھا رہا، حریف ٹیم کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب آندریس گوس 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلیٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ سلمان مرزا کی جگہ پر عثمان طارق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاہین آفریدی، عثمان طارق، ابرار احمد، محمد نواز، شاداب خان اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے، امریکی ٹیم میں کپتان موناک پٹیل، ایندریس گوس، شایان جہانگیر، ملند کمار، سنجے کرشناموتھی، شبھم رانجانے، ہرمیت سنگھ، محمد محسن، شیڈلے وین شواک ویک، احسان عادل اور سورابھ نیٹراوالکر شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کا دوسرا میچدونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا مقابلہ ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو ہرایا تھا جبکہ امریکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved