پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے پلیئرز آکشن کل ہونگے

Share

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے پہلے پلیئرز آکشن کل ہوں گے، فرنچائزز کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل اپنا اسکواڈ مکمل کریں گی۔ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بناسکیں گی. 16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی ہونا لازم ہے جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیرملکی پلیئرز ہوسکتے ہیں۔ اسکواڈ میں کم از کم دو انڈر 23 پلیئرز کی شمولیت لازمی ہے۔لاہور میں ہونے والا پلیئرز آکشن صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسڑڈ ہیں۔ ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کیلئے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل ہوگا جہاں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بجٹ میں شامل ہوں گے۔

Check Also

ٹی 20 ورلڈ کپ: شاہینوں کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

Share حکومت نے قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔حکومتی …