لاہور میں شہری کو پولیس نے زنجیروں سے جکڑ دیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Share

لاہور کے علاقے کاہنہ میں زیر حراست شہری کو زنجیروں میں جکڑنے کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران متعلقہ پویس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق کاہنہ میں پولیس چوکی لکھوکی میں زنجیروں میں جکڑے شہری کو چارپائی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔مختار کا تعلق کیرکا گاؤں سے ہے، اسے 5 روز سے حراست میں رکھا گیا، اس پر چوری کا الزام ہے نہ کوئی کریمنل ریکارڈ ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے انچارج چوکی لکھوکی عدنان ورک کو معطل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، ایس ایچ او کاہنہ اسد عباس کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کو متعلقہ تھانے میں ہی زیر حراست رکھا جا سکتا ہے۔دوسری طرف آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں

Check Also

کلاس روم میں قانون کی طالبہ کو گولی مار دی گئی

Share بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ترن تارن میں لا کالج کی طالبہ کو کلاس …