سازش کرنے کا الزام، ایرانی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنادی

Share

ایران کی عدالت نے ملک کے خلاف سازش کرنے کا الزام ثابت ہونے پر نوبیل انعام یافتہ 53 سالہ نرگس محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق خاتون کے وکیل نے بتایا کہ نرگس محمدی کو جرائم کی منصوبہ بندی اور ملی بھگت کے الزام میں ایرانی عدالت نے سزا سنائی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ نرگس پر 2 سال تک ملک چھوڑنے کی پابندی بھی لگائی گئی ہے، سزا کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی کئی سالوں سے مختلف الزامات پر ایران میں قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق نرگس محمدی ایران میں سزائے موت اور خواتین کے لباس سے متعلق سخت قوانین کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں

Check Also

کراچی میں پھل خریدنے کیلئے کھڑی خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

Share کراچی کے علاقے سولجر بازار میں راہگیر خاتون فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ …