بھارت سے میچ کا بائیکاٹ، آئی سی سی وفد پاکستان کو منانے کیلئے لاہور آمد

Share

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کا وفد پاکستان کو منانے چند گھنٹوں میں لاہور پہنچ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں لاہور پہنچ رہا ہے، آئی سی سی وفد اور بی سی بی وفد کے پہنچنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت ہو گی، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس چلے جائیں گے، آئی سی سی وفد ساڑھے4 بجے کولمبو سے لاہور پہنچے گا۔خیال رہےکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں تاہم بنگلہ دیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔ قبل ازیں سری لنکا نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا اور اپیل کی تھی کہ پاکستان بھارت کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ نہ کرے۔

Check Also

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

Share سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی …