ازبکستان صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب, گارڈ آف آنر پیش

Share

ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے، صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔ازبکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ازبک صدر شوکت مرزا یوف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم اور ازبک صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزا یوف ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلوں کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔دونوں رہنما پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے

Check Also

آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

Share کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آج پورے ملک …