امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

Share

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، حالیہ مظاہرے ابتدا میں پُرامن تھے مگر بعد میں انہیں غیر ملکی عناصر نے ہائی جیک کیا۔ امریکی اخبار میں شائع مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت نے تشدد کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام عارضی طور پر بند کیا، جو اب بتدریج بحال ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیشتر ہلاکتیں پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہوئیں، جنہیں سرکاری طور پر شہداء کا درجہ دیا گیا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو وہ جون 2025 جیسی ضبط نہیں دکھائے گا بلکہ پوری طاقت سے جواب دے گا

Check Also

دھند میں لاپتہ ہونے کے بعد پہاڑی علاقے سے طیارے کا ملبہ برآمد، تحقیقات شروع

Share – جکارتہ ( ویب ڈیسک )انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ …