
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2.24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں، ئی ٹی سیکٹر ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کا ایک مستحکم ذریعہ بن چکا ہے، جبکہ اس شعبے میں ترقی سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور اسٹارٹ اپس نے برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہےماہرین کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان وژن، آئی ٹی برآمدات کے لیے مراعات، آسان ریگولیٹری فریم ورک اور عالمی مارکیٹس تک رسائی نے اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آئندہ برسوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مزید اضافہ کر سکتی ہیں اور ملکی معیشت کو مضبوط سہارا فراہم کریں گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved