
نئے سال کے پہلے ہی دو ہفتوں میں چاندی کی قیمت لگ بھگ 25 فیصد بڑھی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تو بڑھ ہی رہی ہے لیکن اس کے علاوہ چاندی کی قدر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔تاریخ میں پہلی بار عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 3.6 فیصد اضافے کے ساتھ 90 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ یوں نئے سال کے پہلے دو ہفتوں میں چاندی کی قیمت 25 فیصد بڑھی ہے۔ایک اونس تقریباً ڈھائی تولے کے برابر ہوتا ہے۔ اس حساب سے چاندی کی فی تولہ قیمت 37 ڈالر یا 10 ہزار پاکستانی روپے بنتی ہے۔سنہ 2025 کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت سالانہ ایک لاکھ 84 ہزار 362 روپے بڑھی جبکہ اس کے مقابلے میں چاندی کی قیمت سالانہ چار ہزار 368 روپے بڑھی اور سنہ 2025 کے اختتام پر چاندی کی فی تولہ قیمت سات ہزار 718 روپے تک پہنچ گئی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved