شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی سہولت کا آغاز

Share

:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی دستاویزات اور شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولیات منتخب ای سہولت فرنچائزز پر فراہم کرنے کا آغاز کردیا ہے۔نادرا فرنچائز پر شہریوں کو کون کون سی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ سہولیات کن فرنچائزز پر دستیاب ہیں؟اس سوال کے جواب میں ترجمان نادرا شباہت علی سید نے بتایا کہ شادیاں طلاقیں پیدائش اور وفات زیادہ ہو رہی ہیں جبکہ لوگ ان کا اندراج کم کرارہے ہیںانہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں نادرا نے ریڈیو پاکستان سے معاہدہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام میں آگاہی فراہم کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نادرا شباہت علی سید نے بتایا کہ کراچی اتنا بڑا شہر ہے ہم نے وہاں بے شمار سینٹرز کھولے لیکن رش مزید بڑھتا ہی جارہا ہے۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ خاص علاقوں کی دکانوں پر ای سہولت کا آغاز کررہے ہیں، لیکن وہاں پر کوائف تبدیل نہیں ہوسکیں گے۔مختلف محلوں اور بازاروں میں قائم ان منی سینٹرز میں شہریوں کیلیے ای سہولت فرنچائز پر شناختی کارڈ کا جلد حصول ممکن ہوسکے

Check Also

خون جما دینے والی سردی ، پارہ منفی ڈگری تک پہنچ

Share بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے کئی …