وینزویلا کے اسیر صدر کے لیے نیویارک حراستی مرکز کے باہر شہریوں کا احتجاج

Share

وینزویلا کے اسیر صدر نکولس مادورو کے لیے نیویارک کے حراستی مرکز کے باہر شہریوں کا احتجاج ہوا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کارروائی قابل مذمت ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں واقع میٹروپولیٹن حراستی مرکز کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر وینزیلا کے صدر کی حمایت اور جنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاج کرنے والوں نے وینزویلا کی سرزمین پر امریکی مداخلت کے خلاف نعرے لگائے. مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے لیے خون بہانے سے گریز کیا جائے۔امریکا کے علاوہ کئی ممالک میں وینزویلا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ہوئے جن میں ترکیہ، اسپین اور بھارت شامل ہیں

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …