وینزویلا فوج کا قومی خود مختاری کے لئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان

Share

وینزویلا فوج نے قومی خودمختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائی کے بعد ملک بھر میں فوجی الرٹ نافذ کر دیا گیا اور وینزویلا کی فوج نے ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر تسلیم کر لیا۔دوسری جانب وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے عبوری صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اُنہوں نے سب صدر نکولس مادورو سے وفاداری کا اعلان بھی کر دیا۔خیال رہے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے پہلے خطاب میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ تاریخ اور انصاف ذمہ داروں کا احتساب کریں گے۔علاوہ ازیں وینزویلا فوج نے قومی خود مختاری کیلئے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کردیا جس کے بارے میں آئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔

Check Also

امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش

Share امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 ( …