نکاح کے بعد دلہن، دلہا کو لوٹ کر فرار، مقدمہ درج

Share

پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک شخص شادی کے جھانسے میں آکر لوٹ گیا، نکاح کے بعد نشہ آور مٹھائی کھلا کر دلہن پیسے بٹور کر رشتہ کرنے والی خاتون کے ہمراہ فرار ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ مٹھہ لک میں شادی کا جھانسہ دے کر دولہے کو لوٹ لیا گیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔دولہے کا کہنا ہے کہ نکاح ہوا، مٹھائی بٹی اور پھر مجھے نشہ آور مٹھائی کھلائی گئی، ہوش میں آنے پر دلہن، اس کا بھائی اور رشتہ کروانےوالی خاتون غائب تھی، ملزم نے شادی کروانے کے عوض 1 لاکھ 50 ہزار اور نکاح کے 20 ہزار روپے وصول کیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن،اس کے مبینہ بھائی عمر حیات اور شاہدہ پروین پر مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، فراڈیوں کے گروہ کو جلد گرفتار کیا جائے گا

Check Also

شادی میں بیٹے کی ہوائی فائرنگ سے باپ جاں بحق

Share نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی خوشی میں بیٹے کی ہوائی …