امریکی حملے میں وینزویلا میں کم از کم 40 افراد ہلاک، سینکڑوں شدید زخمی

Share

وینزویلا کے ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق امریکی حملے میں ملک بھر میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں فوجی اہلکاروں کے ساتھ عام شہری بھی شامل ہیں۔ عہدیدار نے نائب صدر ڈیلسے روڈریگز کے اس بیان کی تصدیق کی ہے جس میں جانی نقصان کی تعداد بتائی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں متعدد مقامات پر شدید نقصان ہوا، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ وینزویلا کی حکومت نے اس کارروائی کو ملکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، اس واقعے پر بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم آزاد ذرائع سے تاحال نقصانات کی مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔

Check Also

امریکا کی وینزویلا کے قریب روسی تیل بردار جہاز پر قبضے کی کوشش

Share امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 ( …