
نادرا نے شہریوں کو درپیش فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مشکلات کے مستقل حل کے طور پر چہرے کی شناخت پر مبنی بائیومیٹرک تصدیقی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ نئی سہولت کے تحت اب بزرگ شہریوں، طبی مسائل کے شکار افراد اور اُن لوگوں کو جو فنگر پرنٹس کے باعث شناخت کی تصدیق نہیں کرا پاتے تھے، بڑی سہولت میسر آ گئی ہے۔نادرا حکام کے مطابق فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی جدید اور محفوظ نظام پر مبنی ہے، جس کے ذریعے شناخت کی تصدیق تیزی اور درستگی کے ساتھ ممکن ہو سکے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف شہریوں کا وقت بچے گا بلکہ شناختی عمل میں حائل رکاوٹیں بھی ختم ہوں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی سہولت مرحلہ وار مختلف نادرا مراکز پر دستیاب کی جا رہی ہے، جس سے عوامی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کو آسان، باوقار اور مؤثر شناختی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved