ایران نے امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے خبر دار کر دیا

Share

ایران نے امریکا کے کسی بھی ممکنہ حملے کا شدید ردعمل دینے سے خبر دار کر دیا۔ ایک بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے خلاف ایران کا ردعمل بہت سخت ہوگا۔ایرانی پارلیمنٹ نے بھی حق دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ایران اپنے دفاع کے لیے کسی سے اجازت لینے کا محتاج نہیں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کے خلاف ایرانی عوام کا ردعمل غیر متوقع ہوگا۔واضح رہے کہ گذشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے موقع پر ایران کی جانب سے جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کی صورت میں ایران پر دوبارہ حملے کی حمایت کی تھی۔

Check Also

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Share بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، خالدہ ضیا کئی روز …