روسی صدر کی رہائش گاہ پر حملہ، ٹرمپ سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت

Share

خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے نووگورود ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت صدر پیوٹن کے رہائش گاہ پر موجود ہونے کا نہیں بتایا گیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ یوکرین نے صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیےامریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کا سُن کر بہت برا لگا۔اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی حملے کا سن کر مجھے بہت غصہ آیا، روسی صدر پیوٹن سے اچھی بات چیت ہوئی ہے تاہم یوکرین میں امن کے لیے ابھی کچھ پیچیدہ مسائل ہیں۔اس سے قبل روس نے یوکرین پر صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کا الزام لگایا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے

Check Also

رواں سال 3 ہزار سے زائد تارکین وطن اسپین میں داخل ہونے کی کوشش میں مارے گئے، ہسپانوی این جی

Share ہسپانوی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسپین میں داخل ہونے کی …