پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا

Share

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کااسرائیلی اعلان مسترد کردیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نائب مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالی لینڈ کو آزاد ملک تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتا ہے، صومالیہ کی خود مختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔مستقل نائب مندوب عثمان جدون نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، صومالیہ کی خود مختاری اورسالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، یہ اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا، اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے فیصلے پرغور کیا جانا چاہئے

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …