شمالی کوریا کے سربراہ کا 2026ء میں مزید میزائل بنانے کا حکم

Share

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حکام کو فوج کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لئے میزائلوں کی پیداوار میں اضافے اور نئی فیکٹریاں تعمیر کرنے کا حکم دے دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے اسلحہ ساز فیکٹریوں کے دورے کے دوران انہیں آنے والے مصروف سال کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی طلب کے مطابق رہنے کے لئے مجموعی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے نئی اسلحہ ساز فیکٹریاں قائم کرنے کا حکم بھی دیا، کم جونگ اُن نے بحیرہ جاپان پر نئی قسم کے بلند فضائی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیارہ شکن میزائلوں کے تجرباتی لانچ کی نگرانی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی حکمران جماعت، کورین ورکرز پارٹی کے تقریباً پانچ سال بعد ہونے والا پہلا کانگریس اجلاس جو 2026 کے اوائل میں متوقع ہو گا، میں جدید کاری اور پیداوار کے نئے منصوبے پیش کئے جائیں گے۔

Check Also

شامی مسجد میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

Share شام کے صوبے حمص میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے …